: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،4اپریل(ایجنسی) تلنگانہ کے نائب وزیر اعلی محمد محمود علی نے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور نجمہ ہپت اللہ سے آج شام اپنی ملاقات کے دوران ریاست کے اقلیتوں خاص طور سے مسلمانوں کے کئی مسائل پیش کئے اوران مسائل کے حل میں ان سے مدد کی اپیل
کی۔ اس موقع پر نجمہ ہپت اللہ نے مسٹر علی سے بات چیت کے دوران کہا کہ مرکز کی مودی حکومت تعلیم پر سب سے زیادہ توجہ دے رہی ہے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اقلیتوں اور مسلمانوں کی بہبود کے لئے کئی تعلیمی اسکیمیں چلائی ہیں۔خاص طور پر مدرسوں کے فارغ التحصیل بچوں کے اسکل ڈولپمنٹ کے لئے' نئی منزل' پروگرام کا آغاز کیا ہے۔